ملک میں پہلی بار پمز میں خواجہ سراؤں کے لیے الگ وارڈز قائم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال میں خواجہ سراؤں کے دو خصوصی وارڈز سمیت مجموعی طور پر سات نئے وارڈز کا افتتاح کردیا ہے۔

وفاقی وزیر قومی صحت اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے پمز اسپتال میں خواجہ سراؤں کے لیے دو خصوصی وارڈز  سمیت سات مختلف وارڈز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرصحت عامرمحمود کیانی کا کہنا تھا کہ صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سے عوام کو صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی۔ جنوری تک ہیلتھ کارڈ جاری کردیئے جائیں گے

وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ سمیت بنیادی سہولیات پر کام کررہی ہے۔ خواجہ سراؤں کو صحت کے حوالے سے سہولیات دینے کی ہدایات کی ہیں۔

وفاقی وزراء نے اس بات کے عزم کا اظہار کیاہے کہ بہت جلد پاکستان صحت کے شعبے میں اہم مقام حاصل کرلےگا۔

Comments are closed.