وفاقی اسپتالوں کے سروس سٹرکچر کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے چھ سرکاری ہسپتالوں کے سروس سٹرکچر کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی،،،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ تین رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر،،،عدالت نے تاحکم ثانی ڈاکٹرز کی اپنے سابقہ محکموں میں واپسی کا عمل روک دیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سرکاری ہسپتالوں میں سروس سٹرکچرسےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹرز کے رویہ پر برہمی کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ عدالت کے احترام کو مدنظررکھیں، ،کمرہ عدالت سے چلے جائیں، ،سفارشوں اور چٹھیوں پر ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  دیوانی مقدمات سننا چھوڑ دیے، سول سرونٹ بازار سے ایک کتاب لاکر اسے پڑھتے ہیں،،سول سرونٹ قوانین کی کتاب پڑھ کر عدالت میں مقدمہ دائر کردیتے ہیں۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور جوائنٹ سیکرٹری قانون بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔عدالت نے ہدایت کی کہ کمیٹی  پمز، پولی کلینک، نرمز، سی ڈی اے ہسپتال،، فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  میں  ڈیپوٹیشن اور ضم شدہ  ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کا جائزہ لے۔

کمیٹی ایک ماہ میں تمام متاثرہ ڈاکٹرز کو مکمل سن رپورٹ دے،،عدالت نے تاحکم ثانی ڈاکٹرز کی اپنے سابقہ محکموں میں واپسی کا عمل روک دیا ۔

Comments are closed.