کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ کانووکیشن

اسلام آباد: کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔سابق وزیرخزانہ  اورگورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر تقریب کی مہمان خصوصی جبکہ معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر انعام الرحمان مہمان اعزازی  تھے۔ کانووکیشن میں867 طلبا کو بی ایس، ایم ایس،ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں اورمیڈلزسے نوازا گیا۔

طلباء نے بی ایس، ایم ایس،ایم بی اےاور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ طلباء کاکہنا تھا کہ اس دن کا بے صبری سے انتظار تھا، کامیابی کے لیے بھرپورمحنت کی اور آج اس کا صلہ مل گیا۔

اس موقع پر کیپیٹل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر منصور احمد نے کہا کہ یہ طلبا ء پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ ادارے کی کوشش ہےطلباء کوعملی زندگی میں  قدم رکھنے کے لیے بھرپوراندازمیں تیارکیا جائے۔ میاں عامرمحمود کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی  گئیں۔

Comments are closed.