معاون خصوصی ظفر مرزا پر 2 کروڑ میڈیکل ماسک اسمگلنگ کا الزام، تحقیقات شروع

اسلام آباد: پاکستان سے دو کروڑ میڈیکل ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام پر ایف آئی اے اسلام آباد نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ غضنفر علی پر الزام ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی وباء شروع ہونے کے بعد ماسک اسمگل کیے۔

پاکستان کو کورونا وائرس کے سنگین خطرات کا سامنا ہے، طبی ماہرین کی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کے بعد پاکستان سے 2 کروڑ ماسکس اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پرایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے معاون خصوصی ظفرمرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹرڈریپ ماسک اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے ایف آئی اے اسلام آباد کو 15 روز میں معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر معین مسعود نے بھی تصدیق کی ہے کہ ماسک اسمگلنگ کےحوالے سے انکوائری موصول ہو چکی ہے اور ابتدائی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Comments are closed.