راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی بے حسی سامنے آئی ہے مریضہ کو اسپتال سے نکال دیا، حاملہ مریضہ نجی اسپتال میں دم توڑ گئی ورثا کا نعش باہر رکھ کر احتجاج اور ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بتیس سالہ صائمہ زچہ بچہ شعبہ میں زیرعلاج تھی رشتہ دار عادل عیادت کے لیے آیا اور مریضہ کی حالت خراب دیکھ کر ڈاکٹر جنید سے بحث کی جس پرڈاکٹر نے مبینہ طور پراپنے 25 ساتھیوں کے ہمراہ عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مریضہ کو اسپتال سے نکال دیا۔
ڈاکٹروں کے پرتشدد رویئے کے باعث مریضہ کی حالت بگڑ گئی تو ورثا اسے نجی اسپتال لے گئے جہاں صائمہ جاں بحق ہو گئی، ورثا نے ہولی فیملی اسپتال کے باہر نعش رکھ کر احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.