اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیاہے امتحانات میں کامیابی کی شرح 84.03فیصد رہی نقل کے48 کیسز سامنے رپورٹ ہوئےوفاقی وزیر تعلیم کہتے ہیں کہ یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے سے ہم ایک قوم نہیں بن سکے۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بٹن دبا کر امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا اامتحانات میں مجموعی طور پر87 ہزار114 امیدواروں نے حصہ لیاجس میں سے 73 ہزار 203 امیدوارکامیاب ہوئے کامیاب ہونے والے ریگولر امیدواروں کی تعداد 66 ہزار 126 اور کامیابی کا تناسب 91.87 فیصد رہا پرائیویٹ امتحان دینے والے امیدواروں کی تعداد 15 ہزار 137 تھی جس میں سے 7ہزار 77 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 46.75 فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں روالپنڈی کے سید محمد عباس نے 1089 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی زائرہ ناصر لائنہ علی اور عمارہ سرور نے 1088 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہیومینٹیز گروپ میں راولپنڈی کی فائزہ بی بی نے 1031 نمبرلے کر پہلی عائشہ خلیل نے 1015 نمبر لے کر دوسری اور ایشا فاطمہ نے 1014 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ امتحانات میں کامیابی کی شرح میں لڑکیوں کا تناسب زیادہ ہے جو خوش آئندہے کوئی بھی ملک اسوقت تک ترقی نہیں کرسکتا جن تک بچے اسکو آگے لے جانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ادروں کی کارکردگی اچھی ہونے کی بجائے گر گئی ہے جو افسوسناک ہے۔
وزیر تعلیم نے کہاکہ تعلیم کے میدان میں ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں دوکروڑ سے زائد بچے ابھی سکول نہیں جارہے ملک میں یکساں نصاب تعلیم لانے کے لیے ہمیں کوششیں کرنا ہوں گی ہمارا نصاب تعلیم ایا ہونا چاہیے کہ ہرسطح پر کامیاب ہوسکیں۔
[pdf-embedder url=”https://urdu.newsdiplomacy.com/wp-content/uploads/2019/07/Result-Gazette-SSC-II-2019.pdf” title=”Result Gazette SSC II 2019″]
Comments are closed.