تین ماہ میں 7ہزاربچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جاچکا ہے، وزیرتعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہا ہے کہ حکومت کا مشن ہے کہ اسکولوں سے باہر تمام بچوں کو دوبارہ داخلہ دیا جائے تین ماہ میں اب تک سات ہزار ایسے بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جاچکا ہے اسلام آباد کے سکولز میں طلباء کے لیے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سکولوں سے باہر بچوں کا معاملہ کے حوالے سے نے بچوں کے داخلوں کے سینٹرکی افتتاحی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 3ماہ میں 7 ہزار بچوں کے داخلے کیے ہیں، حکومت کا مشن ہے اسکولوں سے باہر تمام بچوں کے داخلے کریں،استاتذہ کے لیے چیلچز ہیں ان تمام داخل ہونے والے بچوں کو سکول میں رکھنا،ان سکولز سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبآد کے سکولز میں۔طلباء کے لیے فوڈ پروگرام  بھی شروع کیا جائے گا جس کے تحت ان طلباء کو دوپر کے کھانے کا انتظام کیا جائے گااس کے علاوہ ویب سائٹ پر سکولز  کے نام  اور ان کو درپیشن مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا،ہم  سکولز سے باہر بچوں کے پروگرام میں اپنے ساتھ شامل پاٹنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Comments are closed.