اسلام آباد: نئے پولیو کیسز کی وجہ ویکسین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ اور والدین کی ضد نکلی۔ والدین نےبچوں کو قطرے نہ ملانےکی غلطی تسلیم کرلی۔ معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کہتے ہیں خدارا والدین پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں ، بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔۔
کوئٹہ اور بنوں سے دو نئے پولیو کیس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منفی پروپیگنڈے کے شکار والدین نے اپنی ضد کی وجہ سے بچے کو قطروں سے محروم رکھا۔ بچوں کی معذوری کے بعد والدین نے ویکسین نہ پلانے کا اعتراف کر لیا، بچے کی انگلی پر جعلی نشان لگاتے رہے۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نےکہا ہے کہ کوئٹہ پولیو کیس کی تفصیلات جان کر دکھ ہوا، رواں سال 47 پولیو کیسز میں سے اکثریت کو قطرے نہیں پلائے گئے، اسی پولیو ویکسین نے مسلم ممالک سمیت پوری دنیا سے وائرس کا خاتمہ کیا، خدارا والدین پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں ۔
Comments are closed.