بارشوں کے باعث 30 جولائی کوسندھ کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے مسلسل بارشوں کے باعث 30 جولائی کو صوبے بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعلان حالیہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے والدین، اساتذہ اور طلبہ کو سکول پہنچنے میں مشکلات ہونگی، اس لیے ان کی سہولیات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

سندھ کے سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تعلیمی اداروں میں 30 جولائی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Comments are closed.