پاکستان میں ایڈز کےمریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی۔ ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پنجاب پہلے جب کہ سندھ دوسرے نمبر ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت قومی صحت کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی 24 ہزار331 ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ایڈز کے شکار مریض پنجاب سے ہیں، پنجاب میں 12 ہزار 202 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر سندھ ہے، جہاں پر مجموعی طور پر  6 ہزار867، پختونخواہ میں 2ہزار4 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2ہزار 424 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔  جب کہ بلوچستان میں 834 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔

Comments are closed.