اسلام آباد: وزارت تعلیم نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے چیئرمین امتیاز قریشی کو مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
وزارت تعلیم و تربیت نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی شکایت پر امتیاز قریشی کو عہدے سے برطرف کیا اور ان کی جگہ عائشہ خالد کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا تھا کہ امتیاز قریشی نے مبینہ طور پر ذاتی عناد کے باعث سکولز انتظامیہ کو بلیک میل کیا۔ ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کی غلط تشریح اور سکولز کی بندش پر حکومت بھی امتیاز قریشی سے نالاں تھی۔ امتیاز قریشی کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امتیاز قریشی نے کرپشن، ذاتی انتقام کی تمام حدیں عبور کر دی تھیں، چیئرمین پیرا کو ہٹانے سے تعلیم میں بہتری اور حکومت اور پرائیویٹ سکولز کے مابین تعاون بڑھے گا۔
Comments are closed.