اسلام آباد: انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ڈٹ گئے، پولیو ویکسین سے متعلق بے بنیاد افواہوں اور جھوٹ کا پرچار کرنے والے فیس بک کے 31 پیجز بلاک کروا دئیے۔
بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ویکسی نیشن اور انسداد پولیو مہم کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے فیس بک کے 31 پیجزبلاک کروائے، یہ لوگ سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے نیک مقصد، اور پروگرام کیخلاف جعلی پراپیگنڈہ کر رہے تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو وارننگ دی کہ وہ قوم کے بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں یہ کبھی نہیں ہوا لیکن اس حکومت کو آپ اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے، پولیو کے خاتمے کی مہم میں ساتھ دیں، یہ ہمارے بچوں کےمستقبل کا سوال ہے، ہمیں پاکستان سے پولیو وائرس ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی پوری کوشش کرنا ہے۔
بابر بن عطا نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے قوم متحد ہے جب کہ متعلقہ ادارے اچھی نیت اور لگن سے کوششیں رہے ہیں۔ انہوں نے مہم کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج،پولیس اوردیگر اداروں کی کاوشوں کوخراج تحسین کیا۔
Comments are closed.