تعلیمی بجٹ میں کمی، یونیورسٹیز فیسوں میں 100 سے 150 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد:  بجٹ میں کٹوتی کو جواز بنا کر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹیز کے فنڈز میں کمی کی گئی تو جامعات نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے فیسوں میں 150 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

رواں مالی سال تعلیم کے بجٹ میں نمایاں کٹوتی کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کر دی، تمام جامعات کو جاری کیے گئے مراسلے میں ڈویلپمنٹ فنڈز میں 30 فیصد کٹوتی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔جب کہ وزارت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز میں بھی نمایاں کمی گئی ہے۔

سالانہ فنڈز میں نمایاں کمی کے بعد ملک بھر کی جامعات نے جاری منصوبوں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ طلبا و طالبات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مختلف یونیورسٹوں کی فیس میں 100 سے 150 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

Comments are closed.