کراچی: سندھ بھر کے اسکولوں کے اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ملازمتوں کی مستقلی کیلئے سراپا احتجاج بنے اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اساتذہ کے پانچ رکنی وفد کا مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ گرفتار کیے گئے ہمارے ساتھی رہا کیے جائیں جبکہ دوسرا مطالبہ تھا کہ ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کیا جائے۔
وفد کا کہنا تھا کہ ڈی سی ساؤتھ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو مطالبات کو پیش کرینگے۔ ابھی کا دھرنا ختم کر رہے ہیں لیکن کل سے پریس کلب پر دھرنا دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کل ہمارے مطالبے کی سمری بھیجی جائے گی تاہم ہمارے مطالبات کو جب تک تسلیم نہیں کیا جائے گا، تب تک احتجاج کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی میں سرکاری سکولوں کے عارضی ملازمین نے ملازمتوں کی مستقلی کے لیے مظاہرہ کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی تو پولیس پولیس نے ان پر نہ صرف لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کا بھی استعمال کیا جبکہ ایک درجن سے زائد اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کابھی استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.