خیبرپختونخوا میں ایڈز متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے4 ہزار سے بڑھ گئی

ملک محمد فیصل

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،صوبے میں متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، غیر رجسٹرڈ افراد تعداد کئی گناہ زیادہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد میں مردوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ خواتین کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے، مناسب علاج نہ کرانے پر متاثرہ والدین کے بچوں میں بھی یہ وائرس موجود پایا گیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ریکارڈ کے مطابق کباڑ کے کام سے منسلک اورانجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوں کی تعدا زیادہ ہے جبکہ خواتین زچگی کے دوران ناقص آلات اور خون کی منتقلی کے باعث متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی سے متاثر رجسٹرڈ خواجہ سرائوں کی تعداد 25 ہے۔

Comments are closed.