اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کرتے ہوئے والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز نے بہت قربانیاں دیں، دہشت گردوں نے انھیں شہید تک کیا۔ پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے لے کر جائیں۔ ہم سب کو پولیو کے خاتمہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔
Comments are closed.