وفاقی حکومت کا مارچ 2021 میں ملک بھر کیلئے یکساں نظام تعلیم لانے کا اعلان

تعلیم کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں، تمام سیاسی جماعتیں تعلیم پرایک پیج پرہیں، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم پرکوئی سیاست نہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں تعلیم پرایک پیج پرہیں۔ کم عمربچوں کے اسکول میں داخلے کےلیے عالمی بینک کے تعاون سے پروگرام لارہے ہیں۔ مارچ 2021 میں یکساں نظام تعلیم شروع کررہے ہیں۔

ملک میں تعلیم سے متعلق بین الصوبائی کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اورصوبائی وزرائے تعلیم کی شرکت نے شرکت اور تعلیم کے فروغ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبے کو مل کر ٹھیک  کرنا ہوگا۔ نیا تعلیمی نصاب ہر سکول اورمدرسے میں پڑھایاجائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں تعلیم پرایک پیج پرہیں۔ مارچ 2021 میں یکساں نظام تعلیم شروع کررہے ہیں۔ 29 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو کہا ہے 15 اگست تک نتائج آجائیں تاکہ یونیورسٹیزکے داخلے بروقت کھل کر 15 ستمبر سے نئے سمسٹر کا باقاعدہ آغازہوسکے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پروگرام لارہے ہیں۔ کم عمر بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں گے۔اسلام آباد میں 11ہزار بچے سکول نہیں جارہے تھے، ان میں سے ساڑھے 7ہزار بچوں کو ہم نے سکول میں داخل کردیا ہے۔ کافی بچوں کوسیکھنے میں دشواری ہوتی ہے، ان کی مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنی تعلیم سے متعلق منصوبوں سے 22 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

Comments are closed.