کراچی: پاکستان میں سندھ سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کے پہلے مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ حکام نےمریض کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی وائرس منفی آنے کے بعد سپتال سے خارج کرنے کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کے ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کا جو پہلا متاثرہ نوجوان سامنے آیا تھا وہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔جس پر سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے نوجوان اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کو اپنی پوری ٹیم کی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اب بھی کورونا وائرس کے پانچ مریض موجود ہیں، جن میں سے تین اسلام آباد جب کہ دو کا کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔
Comments are closed.