جنوبی وزیرستان: محسود قبائل کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کے باعث تین روزہ مہم منسوخ کردی گئی۔
جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے گرینڈ جرگے نے انسداد پولیومہم کے بائیکاٹ کے حوالے سے پمفلٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے شرط عائد کی ہے کہ جب تک جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مسمار ہونے والے گھروں کا معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا اس وقت تک انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ رہے گا۔
محسود قبائل کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان اور مہم کے خلاف پمفلٹ اجراء کے باعث جنوبی وزیرستان میں تین روزہ پولیو مہم منسوخ کر دی گئی ہے۔ جس کے باعث جنوبی وزیرستان کے ایک لاکھ سے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محسود قبائل پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کا مالی معاوضہ فراہم کرنے سے متعلق مطالبات کرتے رہے ہیں۔
Comments are closed.