آسان ورزش کا طریقہ پڑھیں اور کوروناوائرس لاک ڈاون سے پیدا ہونے والے ڈپریشن اورذہنی دباو کوکم کریں۔۔

کورونا وائرس کے آنے کے بعد مختلف ممالک میں لاک ڈاون لگائے گئے جس سے لوگ گھروں می رہنے ہر مجبور ہوگئے ہیں، کوروناوائرس کی بیماری ایک طرف لیکن اس کے ذہنی اثرات سے بہت نقصان کا سبب بن رہے ہیں لوگ ڈپریشن ذہنی دباو کا شکار ہیں ذہنی دباو کم کرنے کے لئے چند آسان ورزشیں ہم آپ کوبتائیں گے

مائنڈفل حرکات وسکنات

تیزقدموں سے چلنا، سائیکل چلانا، تیراکی کرنا اور ایسے دیگر مشاغل بھی مائنڈفلنیس میں اس وقت تک شمار ہوں گے جب تک آپ اطراف کی چیزوں کو خود پر حاوی نہ کرلیں
اندرونی اور بیرونی، دونوں طریقے سے اپنے کام کی رفتار، حرکات، سانس لینے کے عمل اور اپنے راستے پر ہی توجہ رکھیں۔ اس طرح یکسو ہوکر کوئی بھی کام کریں گے تو اس سے تناؤ میں کمی واقع ہوگی۔

مراقبہ

مراقبے کابہترین طریقہ پرسکون نماز ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اسی لیے نماز دماغی سکون پہنچانے کا بہترین طریقہ بھی ہے
اس کے علاوہ گھر کے پرسکون گوشے میں 10 سے 15 منٹ کے لیے پرسکون انداز میں بیٹھ جائیں۔ پٹھوں اور جوڑوں پر سے دباؤ کم کرکے پرسکون انداز اختیار کیجئے پاوں کے انگوٹھے سے پٹھوں کو تناؤ اور آرام میں لایئے اور اسے بڑھا کر پورے جسم پر لاگو کیجئے۔اس دوران سانس گہری اور ہموار رکھیں

سانس کی مشقیں

سانس لینے کا عمل زندگی کے لیے بہت ضروری ہے صرف دس منٹ کی مائنڈ فلنیس سانسیں پورے جسم پر خوشگوار اثر ڈالتی ہیں۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ سانس کو گہرائی تک لے کر پیٹ تک لے جائیں اور دھیرے دھیرے سانس باہر نکالیں۔ ہر آتی اور جاتی سانس میں ہر پٹھے کو سکون میں لائیں اور پوری توجہ سانس لینے پر مرکوز رکھیں ۔ خیالات کی یلغار سے بچنے کی کوشش کیجئے۔

Comments are closed.