کراچی میں پیناڈول کی زخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی، تقریباً 2لاکھ 52 ہزار کی ٹیبلٹ برآمد
جو عناصر غیر قانونی کاموں میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
پیناڈول کی زخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2لاکھ 52 ہزار کی ٹیبلٹ برآمد کرلیں
وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پیناڈول کی زخیرہ اندوزی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا ہے جس کے دوران تقریباً 2لاکھ باون ہزار پیناڈال کی ٹیبلٹ پکڑی گئیں ہیں۔ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے مارکیٹ میں سے اسی دوائی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فارمیسی سے بہت غیر وارنٹی شدہ اسٹاک برآمد ہوا جوکہ مشکوک ہو سکتا ہے۔ ڈریپ کی ٹیم نے سٹاک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لے لیے گئے۔ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی منظور شدہ قیمت سے زائد بیچنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔ جو عناصر غیر قانونی کاموں میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر اور یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
Comments are closed.