معروف صحافی ارشد وحید چوہدری کورونا کے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور جیو نیوز کے رپورٹر اور اینکر پرسن ارشد وحید چوہدری کورونا کے باعث انتقال کر گئے ،وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

 ارشد وحید چوہدری کو یکم نومبر کو ہسپتال لایاگیاتھا جہاں ان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ آج زندگی کی بازی ہار گئے۔

ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینئر رپورٹر اور پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر تھے، ان کا شمار پارلیمنٹ کے بہترین رپورٹرز میں ہوتا تھا ،وہ طویل عرصے سے جیو نیوز سے وابستہ تھے ، ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔

 ارشد وحید چوہدری کی اچانک موت پر جہاں اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صحافتی برادری شدید صدمے میں ہے وہیں سیاسی رہنماوں نے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق و زیر اعظم نواز شریف ، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور مسلم لیگ کی ر ہنما مریم نواز سمیت سرکردہ رہنماوں نے ارشد و حید چوہدری کی وفات گہرے رنج کا اظہا رکیا ہے ۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یقین نہیں آ رہا کہ ارشد وحید چوہدری ہم میں نہیں رہے ۔

Comments are closed.