باجوڑ میں سال 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا

پشاور: خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع باجوڑ میں سال 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ہے۔ گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابرعطا کے مطابق رواں سال قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بابرعطا کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ سے پچھلے تین ماہ میں پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوہزار سترہ اور اٹھارہ میں باجوڑ اور اس طرح کے دیگر علاقوں میں کوئی کارکردگی نہیں تھی۔۔باجوڑمیں سات پولیو افسران کو لاپرواہی پر برطرف کیا گیا تھا۔

ٹویٹ میں انکا کہنا ہے کہ لاہور اور فیصل آباد کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اگلاہدف راولپنڈی،لاہور اور فیصل آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے،،باجوڑ،لاہور اور فیصل آباد میں پولیو کیس سامنے نہ آنے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

Comments are closed.