لکی مروت سے پولیو کیس کی تصدیق، پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 13 ہو گئی

اسلام آباد : وزارت صحت نے جنوبی خیبرپختونخواہ لکی مروت سے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مجموعی طور پاکستان سے رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے بھر پور عملی اقدامات کو جنگی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے، وائرس ان اضلاع میں کافی حد تک موجود ہے، وائرس کے خاتمے کیلئے بھر پور مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، پولیو کے لئے حساس قرار دئے جانے والے اضلاع میں ہنگامی اقدامات سے ویکسین کی رسائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں وائرس کا خاتمہ کرنے کے لئے انجیکشن ویکسین کا آغاز بھی کیا گیا ہے، جراثیم کے خاتمے کے کے لئے حفظان صحت کٹ بھی تقسیم کئےگئے ہیں، پاکستان میں رواں برس تمام کیسز جنوبی خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جن میں شمالی وزیرستان سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا میں آئندہ مہم 15 اگست سے شروع ہورہی ہے، عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وائرس کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Comments are closed.