لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی ویکسین کا حتمی ٹرائل روک دیا

مانیٹرنگ ڈیسک

لندن۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی اور برٹش سوئیڈش فارما سیوٹیکل کمپنی آسٹرا زینیکا نے کورونا وائرس کی ویکسین کے فائنل کلینکل ٹرائل کو فی الحال روک دیا ہے۔ویکسین کے حتمی ٹرائل برطانیہ میں کچھ رضاکاروں پر ویکسین کے منفی اثرات سامنے آنے کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں آکسفورڈ اور آسٹرازینیکا کی جانب سے کورونا ویکسین کے ٹرائلز کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے کیونکہ دنیا بھر میں کورونا کی ویکسین بنانے کی کوششوں میں آکسفورڈ اور آسٹرازینیکا کو ایک مضبوط مقابل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کے فیز تھری اور حتمی کلینیکل ٹرائلز میں امریکا، برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقا کے 30 ہزار رضاکار شریک ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بڑے پیمانے پر ویکسین کے ٹرائلز میں بیماریاں غیر متوقع ہوں گی لیکن اس پر لازمی طور پر انتہائی محتاط انداز میں آزادانہ نظر ثانی کرنا ہوگی۔

Comments are closed.