پاکستان کو ڈاکٹرز، ڈینٹیسٹ کی شدید کمی کا سامنا،9 ہزار افراد کیلئے صرف 1 ڈینٹیسٹ

اسلام آباد:ایک سال کے دوران ملک میں 12 ہزار 726 ڈاکٹرز کااضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 2لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ۔ ڈاکٹرز کی تعداد میں ا ضافے کے باجود اب بھی ملک میں 963 افراد کے لئےصرف 1 ڈاکٹر جبکہ 9413 شہریوں کے لیے صرف ایک ڈینٹسٹ موجود ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں ملک میں 2 ہزار 430 نئے ڈینٹسٹ بنے جس کے بعد ڈینٹسٹ کی تعداد 27 ہزار360 ہو چکی ہے ۔ ملکی آبادی کے تناسب سے اس وقت 9413 پاکستانیوں کے لیے صرف ایک ڈینٹسٹ موجود ہے۔ایک سال میں 4 ہزار 536 نرسوں کا اضافہ ہوا جسکے بعد یہ تعداد 1لاکھ 16 ہزار 659 ہوگئی ہے۔رجسٹرڈ ہیلتھ وزیٹرز کی تعداد 21 ہزار 361 ہے ۔

 

ایک سال کے دوران ہسپتالوں ، ڈسپنسریز،زچہ بچہ مراکز ،رورل ہیلتھ سنٹرز اور ٹی بی سنٹرز کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ہسپتالوں میں بیڈزکی تعداد بھی گزشتہ سال کی سطح پر برقراررہی۔۔

Comments are closed.