وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی فلمی انداز میں سکولوں کو وارننگ

حیدرآباد: وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ جو اسکول سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیسوں میں کمی نہیں کرے گا، میڈیا کے ہمراہ انیل کپور اسٹائل میں جا کر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کو فیس کم کرنے کے حکم کی تحریری کاپی نہیں ملی، جیسے ہی کاپی ملی تو میرا عہد ہے کہ نوٹیفکیشن نکال کر میڈیا کے ساتھ جا کر انیل کپور کی طرح قانون نہ ماننے والے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دے گے۔

Comments are closed.