انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 48گھنٹوں میں 22 تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام اور وباء کے خاتمے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کیے گئے، یہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پربند کیے گئے، کورونا کےحوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پروبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔

کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 16 تعلیمی ادارے بند کیے گئے جب کہ آزادکشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 تعلیمی ادارہ بند کیا گیا۔

Comments are closed.