ای زی شفا کا مثالی اقدام۔۔ سستے اور بہترین علاج کیلئے ڈاکٹر کیاسک کا افتتاح

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سستا اور بہترین علاج فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، راولپنڈی میں ای زی شفاء کی جانب سے ’’اپنا ڈاکٹر کیاسک‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

پناہ گاہوں میں ہزاروں مریضوں کا کامیاب علاج کرنے کے بعد ای زی شفا نے راولپنڈی میں اپنا ڈاکٹر کیاسک کا افتتاح کیا ہے،جہاں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں ماہرڈاکٹر سے مشورہ انتہائی کم فیس میں کیا جاسکے گا۔

اس موقع پر سی ای او ایزی شفا سید سجاد کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں سستا اور بہترین علاج عام کرنے میں حکومت اور سول سوسائٹی کی مدد جاری رکھے گا، ایم ڈی ڈیٹا کام نے ایزی شفا کی کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اپنا ڈاکٹر کیاسک پاکستان میں سستا اور بہترین علاج فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
افتتاح کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ای زی شفا سمیت ایم ڈی پاک ڈاٹ کام برگیڈیئر سید ذوالفقار علی، ورلڈ بنک سے علی شہریار سمیت ڈی یو ٹیلی کام سے سید علی  اور موبی لنک سے سید حسن رضا نے شرکت کی ، اسکے علاؤہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس جدید نظام صحت کو دیکھا اور ای زی شفا کی کاوش کو سراہا۔

Comments are closed.