اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی ایک بار پھر تبدیل کر دی۔40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلباء کو بھی پاس کردیا جائے گا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کی میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی، نئی پالیسی کے مطابق 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلباء کو بھی پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ امیدوار اور سپلمنٹری امتحان دینے والے طلبہ و طالبات بھی اس پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں پاس کرکے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ نے سپلیمنٹری اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں فیل کر دیا تھا۔۔
Comments are closed.