خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ اسکولزکی بھاری فیسیں: ایف آئی اے متحرک

پشاور: خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ اسکولوں کی بھاری فیس وصولی کے خلاف ایف آئی اے سرگرم ہوگیا، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے  نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اسکولوں کی فہرست طلب کرلی ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق خیبر پختونخوا اسکول ریگولریٹری اتھارٹی سے تمام اسکولوں کی فہرست طلب کر لی گئی ہے۔جس کے بعد تمام اسکولوں کی انتظامیہ سے یقین دہانی لی جائے گی کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل درآمد کر یں گے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بھاری فیسوں کے بوجھ تلے دبے غریب والدین نے جہاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا وہیں جلد از جلد اس پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے اسکولوں میں انسپکشن کےلئے تین رکنی ٹیم بھی مقررکردی ہے۔ عرصہ دارزسے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں سے نتائج حاصل نہ ہونے پراب والدین نے سپریم کورٹ کےاحکامات پرعمل درآمد ہونے سے فیسوں میں کمی کی توقعات وابستہ کرلی ہیں۔

Comments are closed.