اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس مقصد کے لیے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔
آرڈیننس سے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت چار سے کم ہوکر دو سال ہو جائے گی،ترمیم کو پہلے سے آرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے،آرڈیننس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔
واضح رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے مئی 2018 میں چئیرمین ایچ ای سی تعینات کی تھا، ان کی چار سالہ مدت مئی 2022 میں مکمل ہو نی ہے۔
Comments are closed.