پونے 2 کروڑ پاکستانی بچے پیٹ میں کیڑوں کی بیماری کا شکار

رپورٹر: اسماء شوکت

اسلام آباد: وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ ایک سروے کے مطابق ملک بھر میں ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا، جن میں سے اسلام آباد کے  5 لاکھ 70 ہزار بچے بھی شامل ہیں

وزارت تعلیم و تربیت، وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایک مشترکہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد اسکول جانے والے بچوں کو پیٹ کے امراض سے بچانا ہے۔ اس مقصد کیلئے اسکولوں میں طلبا و طالبات کو تندرست و توانا رکھنے کے لیے سال بھر میں ایک گولی کھلائی جائے گی۔ جو بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کی بیماری اورصحت سے جڑے مسائل پر قابو پانے میں مدد دے گی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار حکومت میں صحت کا شعبہ کبھی بھی حکومتی ترجیح نہیں رہا۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق موجودہ حکومت اس حوالے سے خصوصی کام کر رہی ہے۔ بیسک ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن جاری ہے جب کہ ملک بھر میں پولیوکے خاتمے کے لیے مہم کے ساتھ ساتھ بچوں کے پیٹ کے امراض کے خاتمے کے لیے یہ منصوبہ انہتاٸی اہیمیت کا حامل ہے۔

Comments are closed.