لاہور: ایکسپو سینٹر لاہور میں آٹھویں ہیلتھ کیئر نمائش شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں دوسو سے زائد ملکی اور غیرملکی ادویہ ساز کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔
ادویہ سازی کی صعنت کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے۔۔ اِس سیکٹر میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہی کا مقصد لیے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں آٹھویں ہیلتھ کیئر نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔
نمائش کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کیا۔ نمائش میں لگے مختلف ادویہ ساز اداروں کے اسٹالز کا وزٹ کرنے پر بخوبی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے ہاں بھی اب یہ صعنت کس قدر تیزی سے ترقی کررہی ہے،،جس کے باعث اب بہت سی ایسی ادویات بھی سستے داموں خریدی جاسکتی ہیں جو ماضی میں بہت مہنگی ہوتی تھیں۔
انڈسٹری کو درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ ڈالر کی قیمت میں گاہے بگاہے ہونے والا اضافہ ہے۔
Comments are closed.