اسلام آباد:ہواوے پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر سیڈز فار دی فیوچر پروگرام 2020 کا آغازکردیا ، یہ 5 روزہ لانگ کلچر اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز لرننگ پروگرام ہے۔
1173 درخواست دہندگان میں سے 32 سب انڈرگریجویٹ انجینئرنگ کے طالب علموں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نامزد کیا ہے ۔کینیا سے آن لا ٹریننگ میں شریک ہونگے۔یہ پروگرام سب سے پہلے 2015 میں پاکستان میں شروع ہوا تھا۔ تب سے اب تک 55 طلبا اس سے مستفید ہوئے ہیں۔ ابتدامیں چینی ثقافت اور چینی زبان کے بارے میں سیکھایاجاتا ہے۔
طلباء ہواوے اور انڈسٹری آئی سی ٹی کے ماہرین سے تکنیکی تربیت بھی حاصل کریں گے جو 5 جی ، کلاڈ کمپیوٹنگ ، اے آئی ، اسٹریٹجک قیادت ، سمارٹ ہومز ، آئو ٹنڈ سائبرسیکور ٹی کورسز کی وسیع رینج پر اپنی مہارت شیئر کریں گے۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ پروگرام آن لائن منتقل کردیا گیا ہے پہلے طلبہ مطالعاتی سفر کیلئے چین کا سفر کرسکتے تھے۔تاہم ہفتے کے آخر میں بہترین طلبا میں سے 2 کا انتخاب کیا جائے گا اور مزید تعلیم کے لئے 2021 میں چین بھیج دیا جائے گا۔مذکورہ پروگرام 126 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں سرگرم ہے۔
آئی سی ٹی کے عالمی رہنما کی حیثیت سے ہواوے نے اپنے آپریشنل علاقوں میں ترقی کے حصے کے طور پر مقامی آئی سی ٹی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے اسے مزید مؤ ثر بنا لیا ہے ۔ سیڈز فار دی فیوچر جیسے پروگرام مناسب دور اندیشی کے ساتھ اس کمی کی طویل مدتی امکان کو دور کرتے ہیں
Comments are closed.