ان ڈور پلانٹس یعنی گھر کے اندر رکھنے والے پودوں کے لئے کچھ ضروری ہدایات پر عمل کیا جائے تو پودے آپ کے پاس لمبے عرصے تک اچھی حالت میں اور سرسبز و شاداب رہیں گے اور آپ کے گھر کوقدرتی ماحول سے قریب تر رکھیں گے۔
سب سے ضروری بات یاد رکھیں کہ انڈور پلانٹس کو زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ گملے کو دیکھیں اگر وہ ایک انچ سے کم گیلا ہے تو اس کو پانی دیں، اس کو دیکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی انگلی گملے کی مٹی میں ڈالیں اگر مٹی گیلی ہے تو پانی کی ضرورت نہیں ہے، اگر مٹی ۔سوکھی ہے توہی پانی ڈال دیں
انڈور پلانٹس کے گملے میں اگر پتے پڑے ہیں تو ان کو فورن گملے سے ہٹا دیں ورنہ یہ فنگس یعنی پھوپھندی پیدا کریں گے کیوں کے ان کو گھر کے اندر دھوپ نہیں لگتی۔
اگر پودے میں کوئی پتہ خراب ہو رہا ہے اس کو بھی فورن کاٹ دیں ورنہ یہ بھی باقی پودے کو نقصان دے گا، پیلے پتے بھی جتنی جلدی ہو ہٹا دیں
اگر آپ دیکھیں کہ پتے میں کالاپن اور کٹ پودے کے زیادہ پتوں میں آ رہا ہے تو اس میں کوئی بھی اچھا اینٹی فنگس پوڈر یا دار چینی پوڈر کا اسپرے کر لیں
انڈور پلانٹس کو کبھی بھی ائیر کنڈیشن یا ہیٹر کے سامنے نہ رکھیں اس سے بھی پودا مرجھا سکتا ہے
انڈور پلانٹس کو ممکن ہو تو دس سے پندرہ دن میں دھوپ لگوائیں اس سے پودے اچھے رہیں گے
جوپودے پانی میں لگائے جائیں ان کا پانی ہر تین سے پانچ دن میں تبدیل کرلیں تو اچھا ہے ورنہ فنگس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
گملوں میں ہر پندرہ سے بیس دن میں گوڈی ضرور کریں گوڈی کرنے سے مٹی میں الرجی کے بیکٹیریا نہیں بنتے۔
اگر پودوں پر کیڑے مار اسپرے کریں پودوں کو اندر سے باہر نکال کر کریں گھر کے اندر نہیں۔
ان چھوٹی باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنے قیمتی پودوں کو زیادہ عرصے تک اپنے گھر کی زینت بنا سکتے ہیں۔
Comments are closed.