خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ سے 1 لاکھ افراد مفت علاج کرواچکے ہیں:وزیر صحت

وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سے صوبے کے 1 لاکھ افراد مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہوئے ہیں۔

 ایک بیان میں سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ یکم رمضان سے اب تک صحت کارڈ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا جاچکا ہے ،یہ علاج ملک اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں داخل پختونخوا کے شہریوں کا کیا گیا ۔

ا نہوں نے کہا کہ اب تک ان شہریوں کے علاج پر 2.7 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں،صحت کارڈ پینل پر رجسٹرڈ ہسپتالوں میں معیار جانچنے کےلئے جائزہ جاری ہے ،جو بھی ہسپتال معیار پر سمجھوتہ کرے گا ا سے ڈی پینل کردیا جائے گا۔

وزیر صحت نے کہا ہے کہ 2015 میں صحت کارڈ کا آغاز صوبے کے چار اضلاع سے کیا گیا تھا،الحمداللہ صوبے بھر میں صحت کارڈ کی خدمات دوبارہ بحال ہوچکی ہیں، ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تمام کاؤنٹر کھول دیے گئے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.