بیکن ہاوس اور این سی یو کے ساتھ انٹرنیشل فاونڈیشن ایئر کی فراہمی کا معاہدہ طے

یکن ہاوس انٹرنیشنل کالج، پاکستان میں طلبا کو بین الاقوامی اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا

بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج نے پاکستان میں قابل رسائی اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے این سی یو کے ساتھ انٹرنیشل فاونڈیشن ایئر کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا۔

دونوں اداروں کے درمیان معاہدہ کے مطابق این سی یو کے، بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج کے ملک گیر کیمپسس میں طلبا کو انٹرنیشنل فاونڈیشن ایئر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا جس کو مکمل کرنے کے بعد اسٹوڈنٹس بغیر کسی رکاوٹ کے بیرون ملک جا کر اعلی تعلیم کے حصول کو یقینی بنا سکیں گے۔ بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج، پاکستان میں طلبا کو بین الاقوامی اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اس نئی شراکت داری کے باعث طلبا فاونڈیشن ایئر کورس کو مکمل کرنے کے بعد این سی یو کے کی پارٹنر یونیورسٹی میں باآسانی داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج میں انٹرنیشنل فاونڈیشن ایئر کا آغاز آنے والے سال 2023 سے کیا جائے گا۔

این سی یوکے شراکت داری میں مختلف ممالک میں 45 سے زیادہ پارٹنر یونیورسٹیاں ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔

Comments are closed.