نتائج تبدیلی کا الزام، چیئرمین انٹربورڈ کراچی کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی: پیسے لے کر نتائج تبدیل کرنے کے معاملے پر چیئرمین انٹربورڈ کراچی  کیخلاف تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین انعام احمد کے دوستوں کے نام بھی شامل ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد پر انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پیسے لے کر رزلٹ کو تبدیل کرنے کا الزام ہے۔ چند روز قبل شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے انٹر بورڈ کے دفتر سے ریکارڈ ضبط کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین انٹر بورڈ کو بچانے کیلئے ان کےقریبی دوستوں پر مشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین انعام احمد کے کہنے پر ایک سو اسی  طلبہ کے نتائج تبدیل ہوچکے ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے نچلے درجے کے افسران کو قصوروار ٹھہرائے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.