جامعہ اسلامیہ کالج سمارٹ یونیورسٹی میں تبدیل

پشاور: صوبائی دارالخلافہ پشاور کی قدیم اور تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو بھی سمارٹ یونیورسٹی بنادیا گیا ہے، فری انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے لئے آٹھ سو سے زائد کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے۔

ایک صدی سے زیادہ کا تعلیمی سفر طے کرنے والی پشاور کے تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سمارٹ یونیورسٹی اینڈ سیف کیمپس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا، پراجیکٹ کے تحت 500 سے زائد وائی فائی ڈیوائسز لگائی جائیں گی جبکہ سکیورٹی کے لئے 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، پراجیکٹ کا افتتاح گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پارکنگ، کیفے ٹیریا اور طلبہ کے بیٹھنے کے مقامات سمیت لائبریریز، کامن رومز، کاریڈورز، آڈیٹوریم اور دیگر انڈور جگہوں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔طلبہ نے مفت وائی فائی کی سہولت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل بیس طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔ اسلامیہ کالج کو بھی سمارٹ یونیورسٹی میں بدل دیا گیا ہے، فری انٹرنیٹ کی سہولت طلبہ کی تعلیمی ضروریات میں مددگار ثابت ہوگی۔

Comments are closed.