جامعہ کراچی میں اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا

کراچی: نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہی جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

انجمن اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الائونسز اور دیگر مسائل کے حل میں جامعہ کی انتظامیہ ٹال مٹول کر رہی ہے، سینکڑوں اساتذہ کے ایوننگ پروگرام کے بلز کی ادائیگی التوا کا شکار ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پی ایچ ڈی الاونس کوبھی تنخواہ کا حصہ بنانے سے گریزاں ہے، صوبائی حکومت جامعہ کراچی کو طلبہ کے تناسب سے گرانٹ فراہم کرے،حکومت سالانہ 400 ملین روپے گرانٹ دے رہی ہے جو ناکافی ہے۔

Comments are closed.