لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا

لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مال روڈ بند ہونے سے ملحقہ شاہراؤں پرٹریفک بری طرح متاثر ہے، مگر حکومت کی طرف سے کوئی لچک دکھائی  گئی  اور نہ ہی مظاہرین ہٹنے کو تیار ہیں۔

صوبائی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر دور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لیڈی ہیلتھ ورکر  عابدہ اپنے بچے، گھر بار چھوڑ کر مال روڈ احتجاج میں شریک ہیں۔ بارہ سال کی نوکری کے بعد اب انکی تنخواہ انیس ہزار ہوئی ہے۔

احتجاج کو دو روز ہو گئے مگر مظاہرین کی تعداد کم ہوئی اور نہ ہی ان کے عزم میں کمی ہوئی۔ پے سکیل میں بہتری  اور  مستقل ملازمت  ان کی مانگیں ہیں اور اگر  ہاں آئندہ یہ پولیو اور ڈینگی مہم  کا حصہ بھی نہیں بنے گی۔

  ان کے بقول یہ دس روز کی محنت میں محض اٹھارہ سو روپے میں کوئی بھی یہ کام نہیں کرے گا۔ مظاہرین مطالبات میں کوئی لچک دکھا رہے ہیں اور نہ ہی حکومت  کی جانب سے کوئی سنجیدہ ہوئی۔

Comments are closed.