استاد اور تعلیم کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں،صدر اسلامی یونیورسٹی

اسلام آباد:صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے کہا ہے کہ استاد قوم کا معمار ہے، یہ وہ پیشہ ہے جو انبیا کی میراث ہے، جو قومیں اساتذہ اور تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں وہ  ترقی کی منازل سبک رفتاری سے طے کرتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی کے کلیہ عربی کے شعبہ ترجمہ و ترجمانی اور خواتین کیمپس کی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کے عالمی دن اور ترجمہ و ترجمانی کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

صدر جامعہ نے کہا کہ استاد کی دین اسلام میں فضیلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہوں نے کہا کہ جو جذبہ آج انہوں نے طالبات اور انتظامیہ کی جانب سے استاد کی تکریم کا دیکھا وہ قابل ستائش ہے۔ ترجمہ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی ترقی اور علم میں مثالی حیثیت کی بنیادی اکائی ترجمہ ہی تھا اور دیگر اقوام نے بھی مسلمانوں کے علم سے ترجمہ کے زریعے استفادہ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود انتظامیہ نے صدر جامعہ کو پھول اور تحائف پیش کرتے ہوے کہا کہ وہ بھی ایک عظیم استاد ہیں اور ان کی خدمات علم کی ترویج کےلیے مثالی ہیں ۔ اس موقع پر انچارج فی میل کیمپس ڈاکٹر سمیعہ چغتائی، ڈین فیکلٹی آف عربی ڈاکٹر فضل اللہ، مشیران طلبا و طالبات ڈاکٹر حافظ غفران اور ڈاکٹر سعدیہ سلیم چیمہ اور شعبہ ترجمہ و ترجمانی کے انچارج ڈاکٹر شیر علی خان اور شعبہ کے دیگر سینئر فکیلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.