ڈاکٹر عامر علی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ ارضیات قائداعظم یونیورسٹی کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد : ڈاکٹر عامر علی چیئرمین شعبہ ارضیات کو قائد اعظم یونیورسٹی میں اکتالیس سال کی عمر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سے پروفیسر ترقیاب ہو گئے۔
معروف ماہر ارضیات ڈاکٹر عامر علی نے ایم ایس سی اور ایم فل جیو فزکس کی ڈگری 2004 اور 2006 میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے امتیازی پوزیشن میں حاصل کی- 2005 میں شعبہ ارضیات قائد اعظم یونیورسٹی میں لیکچرار تعینات ہوئے ۔2011 میں ناروے کی مشہور برگن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ڈاکٹر عامر علی 65 سے زائد بین الاقوامی مقالہ جات کے مصنف اور بےشمار ایم فل اور پی ایچ ڈیز سکالرز کے سپروائزر ھیں ۔ ڈاکٹر عامر علی نے ارتھ سائنسز کے اندر انتہائی حساس اور اھم قومی و بین الاقوامی پروجیکٹ مکمل کیے۔ 38 سال کی عمر ارتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے چیئرمین بنے۔ قائداعظم یونیورسٹی کو تین سال کے اندر انتہائی اعلی پائے کی ریسرچ لیبز آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی اشتراک سے بنوا کر دیں۔ علاوہ ازیں آلات اور سافٹ ویئرز کی مالیت لاکھوں ڈالرز میں ھے ۔ سرکاری موسمیاتی اداروں کے اشتراک سے ویدر سٹیشنز لگوایا۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ھے کے اکیڈمک سٹاف ایسوی ایشن اے ایس اے کے الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے بلکہ دوسری مرتبہ فاتح ٹھہرے اور ابھی بھی بدستور صدر اے ایس اے کے عہدے پہ براجمان ھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر علی کی علمی، عملی اور یونیورسٹی پروفیسزر کے لیے سیاسی جدوجھد قابل ستائش ھے۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر کا تعلق راولاکوٹ آزاد کشمیر کی زرخیز زمین سے ھے انھوں نے ابتدائی تعلیم عمر بوائز ہائی سکول اور گریجویشن کپٹین حسین خان پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ سے حاصل کی۔ اتنا طویل اور کٹھن سفر کے بعد اپنے شعبے میں محض محنت کی بنیاد پر بین الاقوامی پذیرائی حاصل کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر علی کا شمار اپنے شعبے کے پاکستان کے چند نامور سائنسدانوں میں ہوتا ہے جنہیں بین الاقوامی پزیرائی بھی حاصل ہے۔

Comments are closed.