اسلام آباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلوں کا آغاز ہوگیا ،جس میں ملک بھر سے 500 طلباء و طالبات پر مشتمل 64 اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔
ر ضی الدین شیخ ڈیبیٹیننگ کمپیٹیشن میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے ڈبیٹرز نے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ،تقریری مقابلے میں 500 طلبہ طلبات 64 ٹیموں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔ مقابلے کی میزبان سمیرا توصیف پرنسپل سٹی اسکول کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اس بار تقریری مقابلوں کی میزبانی کا موقع ملا کیونکہ کورونا کی وجہ سے دوسال سے اس مقابلوں کا انعقاد آن لائن کیا جارہا تھا، ان مقابلوں سے طلبہ و طالبات کو سامعین کے سامنے اپنے صلاحیتیں دیکھانے کا موقع میسر آئے گا۔
تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کی خوشی بھی قابل دید ہے، ان کا کہنا تھا غیر نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پرخوش اورملک بھر کے بہترین ڈیبیٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہیں، تقریری مقابلے 30 نومبر تک جاری رہیں گے۔
Comments are closed.