ہلالِ احمر کا کورونا فرنٹ لائن ہیروز کو خراجِ تحسین

ہلالِ احمر پاکستان اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کورونا وباء میں متاثرین کی مدد اور متاثرہ افراد کے علاج معالجہ میں خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ہیروز کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان،چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق اورڈپٹی کمشنر نے توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا ہے عالمی دنیا کورونا وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے۔ہمارے فرنٹ لائن ہیروز نے لازوال خدمات سرانجام دے کر وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ابرار الحق نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ عالمی برادری نے ہمارے اقدامات کو سراہا اور جس طرح ہم نے اِس وباء کوکنٹرول کرکے انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچائیں جبکہ عالمی برادری خود اس میں ناکام ہوئی ۔

 ابرار الحق کاکہناتھاکہ کوروناوباء کے دوران ریجنل بلڈ ڈونر سنٹر کے شہید ہونے والے کارکن عامر نثار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ہلالِ احمر کے جملہ سٹاف، رضاکار جو اِس وبائی صورتحال میں خدمات انجام دے رہے ہیں کو بھی ہیلتھ کارڈ کا اجراء یقینی بنائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء ہماری قوم کیلئے ایک چیلنج تھا ، قوم نے حکومتی ہدایات، احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے یہ ثابت کیا کہ ہم ہر چیلنج سے بطریق احسن نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments are closed.