اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ تمام نجی اسکول فیسیں 20 فیصد کم کریں گے ، گرمیوں کی چھٹیوں میں وسول کی گئی فیس والدین کو واپس کی جائے گی ، ۔ ایف بی آر کو تمام نجی اسکولوں کے اکاؤنٹس اور ٹیکس ارکارڈ کی چھان بین کا حکم دیدیا ۔
سپریم کورٹ نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو فیسیں 20 فیصد کم جب کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس بعض اسکولوں کی غلط آڈٹ رپورٹس پر شدید برہم
عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز 20 فیصد فیس کم کریں ، گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس واپس کی جائے ۔ اسکول ہر سال ماہانہ فیس میں 5 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں ، کوئی سکول بند نہیں کیا جائےگا ، چیئرمین ایف بی آر تمام نجی سکولوں کے اکاؤنٹس کی لیجربکس اورکمپیوٹرریکارڈ قبضےمیں لےکر ٹیکس ادائیگی کی پڑتال کریں۔
بعض نجی اسکولوں کی آڈٹ رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں جن کے مطابق سی ای او اور دائریکٹرز کو اس سال مین کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں ۔ چیف جسٹس نے کہا ان اسکولوں نے یورینیم کی کانیں لی ہیں یا سونے کی ؟ ایک ایک ڈائریکٹر کو 83 لاکھ تنخواہ دی جا رہی ہے ، ایک اسکول نے آڈٹ رپورٹ غلط کیوں بنائی؟ پکڑ لیں اس کو اور ایف بی آر کے حوالے کریں ، ایف بی آر اس سارے معاملے کی تحقیقات کرے۔
Comments are closed.