منشیات فروش مافیا نسلوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، شہریارآفریدی

اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات فروش مافیا نسلوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ سوچنا ہوگا کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں پولیس کھلے دل سے شہریوں کی مدد کےلیے تیار ہے۔

منشیات سے کیسے بچا جائے؟ کے موضوع پر نجی سکول اوراسلام آباد پولیس کےاشتراک سے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا،وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے ڈرگ مافیا کو لگام ڈالنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت ملی تو بتایا گیا تھا ایک بڑا مافیا ملک میں جڑیں پھیلا کر بیٹھا ہے۔ یہ مافیا پاکستان اور آئندہ نسلوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، آج سوچنا اور فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنا کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بچوں پر نظر رکھنا چاہیے۔۔۔ڈرگ مافیا بچوں کو ورغلا کر بلیک میل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

بچوں کی آزادی وہاں تک ہے جہاں پر ان کا مستقبل متاثر نہیں ہوتا۔۔اپنے بچوں پر الزام لگانے سے گریز کریں اور ان سے بات کریں، سپیس کے نام پر اپنے بچوں کو کھلی آزادی نا دیں، ایک بچے کو جیب خرچ کے پچاس پچاس ہزار ملتے ہیں۔جو نہیں ملنے چاہئیں۔

Comments are closed.