پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ سے ہی ملک ترقی کرے گا، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ ماضی میں حکومتوں نے اسکل ڈویلپمنٹ پر توجہ نہیں جس کہ وجہ سے جرمن کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے انکارکیا۔ پاکستان اسکل ڈویلپمینٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے تبھی ہمارا ملک ترقی کرے گا اور نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع ملے گے۔

اسلام آباد میں فنی تربیت کے فروغ کیلئے ٹریننگ آف ماسٹرٹرینرز کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت جرمن سفیر مارٹن کوبلر اور دیگر نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اس موقع پرکہنا تھا کہ بہت سے ایشوز ہیں جن پرماضی میں توجہ نہیں دی گئی وزیراعظم عمران خان نے ٹاسک فورس بنائی ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی مسائل  کا حل نکالیں گے جس سے نوکریوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ساتھ ساتھ نوجوانوں کی سکیلز بھی بڑھے گی۔

تقریب میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ نئے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بہت مواقع ہیں، جرمن کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.