ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم

ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے خواتین کے عالمی دن کے موضوع، “ترقی کیلئے خواتین پر سرمایہ کاری ” کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ کو 2024 کو بطور ‘Women’s History Month’ یعنی خواتین کے تاریخی مہینے کے طور پر منایا۔ایس اینڈ پی گلوبل میں مارچ میں خواتین کے تاریخی مہینے کے انعقاد کے حوالے سے متعدد سرگرمیاں جاری رہیں جس میں ایس اینڈ پی گلوبل کے پیپلز رسورس گروپ ‘WINS’ نے بھرپور معاونت فراہم کی ۔

ان سرگرمیوں کا مقصد خواتین کی آواز کو اجاگر کرنا ، ان کی ترقی اور بہتری میں سرمایہ کاری کرنا اور مساوی نظام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور کا خواتین کے عالمی دن اور تاریخی مہینے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کو انفرادی طور پر با اختیار بنانے کے لئے ان کا ادارہ بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ جس سے خواتین کو بیانیے بدلنے اور ان کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘Women’s History Month’ کی ایک مثال ایس اینڈ پی گلوبل کی Women’s Recruitment Drive ہے، جس کے تحت با صلاحیت خواتین کو ایس اینڈ پی گلوبل میں آنے والے وقت میں خالی عہدوں کیلئے منتخب کرنا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم مساوی مواقع کی فراہمی اور متنوع انفرادی قوت کے نفاذ پر یقین رکھتے ہیں ،جو کہ ایس اینڈ پی گلوبل کے اقدار اور ثقافت کی عکاسی ہے۔

مجیب ظہور نے بتایا کہ افرادی قوت کو مظبوط بنانے کیلئے ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے اپنے پیپلز رسورس گروپ ‘WINS’ کے تعاون سے با صلاحیت خواتین کی قیادت میں متاثر کن سیشنز کا انعقاد کیا ۔ ان سیشنز میں خواتین کو کام کی جگہوں پر درپیش مسائل اور کامیابیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ،جو کہ ان خواتین کیلئے مشعل راہ تھی جو ابھی جاب مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایس اینڈ پی گلو بل کی جانب سے ‘Resume Building and Networking’ کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ ورکشاپ میں خواتین کو بہترین’ resume’ بنانے اور پیشہ وارانہ ترقی کیلئے مختلف نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ۔ایس اینڈپی گلوبل کی ڈائریکٹر پیپل سمیعہ قمر نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے کمپنی کو توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ خواتین کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں جہاں وہ اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کھل کر سکیں اور اپنے مقام کے حصول کا دعویٰ کر سکیں اور ترقی کی منزل کی جانب اپنا راستہ بنا سکیں ایک ایسی دنیا میں جہاں مواقع تو بہت ہیں مگر ان کی تقسیم یکساں نہیں ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.